10 اکتوبر، 2016، 1:15 PM

ایران کا سعودی عرب کے خلاف نفرت اور بیزاری کا اظہار/ یمن کے خلاف سعودی عرب کے جنگی جرائم کی مذمت

ایران کا سعودی عرب کے خلاف نفرت اور بیزاری کا اظہار/ یمن کے خلاف سعودی عرب کے جنگی جرائم کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خط میں یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اورجنگی جرائم کی مذمت اور آل سعود سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام خط ارسال کیا ہے جس میں  یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اورجنگی جرائم  کی مذمت اور آل سعود سے نفرت اور بیزاری  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی  افسوسناک ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے  ایرانی وزير خارجہ کا خط بان کی مون کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کے خط کو اقوام متحدہ کی سند کے طور پر درج اور نشر کیا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خط میں یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملے کو بشریت اور انسانیت کا قتل عام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے وحشیانہ اقدام کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ خود اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کے تازہ ترین ہوائی حملے میں 700 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور بشریت کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں کو جنگی جرائم کے ارتکاب  کے بارے میں  جواب دینا پڑےگا۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ و برباد کردیا ہے اور سعودی عرب کے وحشیانہ اقدام پر اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سخت افسوس ہے۔

News ID 1867497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha